Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی فائرنگ سے جنین میں ایک اور بچہ شہید، کئی زخمی

جنین (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جنین کے محاصر کے شکار کیمپ میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے ایک اور بچہ شہید ہو گیا اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا، اس واقعہ کے ساتھ ہی شہداء کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

جنین کے سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ محمد ساری علاونہ، عمر 14 سال، شہید ہو گیا جو قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی تھا۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں چار دیگر زخمی پہنچے ہیں، جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ ایسوسی ایشن نے اطلاع دی کہ ان کی ٹیم نے ایک 17 سالہ بچے کو کندھے میں قابض فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں کو نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھروں کی جانچ کے لیے کیمپ میں داخل ہو رہے تھے۔

قابض فوج نے اسی دوران آٹھ شہریوں کو گرفتار کر کے جنین کے علاقے “طلوع الغبز” میں ایک گھر کے اندر فوجی چوکی میں منتقل کر دیا۔

جنین کے کیمپ پر قابض اسرائیل کا حملہ 21 جنوری سنہ2025ء سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً 22 ہزار شہریوں کو زبردستی اپنے گھروں سے نکال کر بے گھر کر دیا گیا ہے، اور انہیں اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیل نے کیمپ میں 600 سے زائد گھروں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا ہے جبکہ باقی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے وہ رہائش کے قابل نہیں رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan