صنعا (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمن کی تحریک “انصار اللہ” نےقابض اسرائیل کے تین اہم مقامات پر ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی انصار اللہ کی مسلح افواج نے بتایا کہ فضائیہ کے ڈرون طیاروں نے دوسری روزانہ کارروائی میں تین ہدف نشانہ بنایا: یافا میں بن غوریون (لد) ہوائی اڈہ، ام الرشراش (ایلات) میں رامون ہوائی اڈہ، اور دیمونا میں ایک حساس ہدف۔
مسلح افواج نے کہا کہ یہ کارروائی اپنے تمام اہداف میں کامیاب رہی۔
انصار اللہ نے اس کارروائی کو فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کے لیے فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابض صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اجتماعی قتل عام اور قحط مسلط کرنے کے جرائم کے جواب میں کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی یمن نے “فتح الموعود اور مقدس جہاد” میں فلسطینی موقف کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انصار اللہ نے فلسطینی مزاحمت کی القدس اور غزہ میں کی جانے والی کارروائیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کی قوت اور نوجوانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں، اور یہ قابض دشمن کی سخت ترین سکیورٹی کے باوجود ان کی کمزوری کو آشکار کرتی ہیں۔
کل شام، فلسطین کے جنوب اور وسطی علاقوں میں یمن سے آنے والے ڈرون طیاروں کے باعث ہنگامی الارم بج اٹھے۔
گذشتہ روز اتوار کو یمن سے بھیجے گئے ڈرون حملے میں قابض اسرائیل کے 8 افراد زخمی ہوئے اور رامون ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔