Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:صہیونی فوج نے صحافی محمد الکویفی کو شہید کردیا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پیر کی شام صحافی محمد الکویفی شہید ہو گئے۔ دشمن نے غزہ شہر کے مغربی علاقے النصر میں ان کے گھر کی چھت پر نصب خیمے کو نشانہ بنایا جس سے متعدد شہری بھی زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قابض اسرائیل نے محمد الکویفی کے رہائشی فلیٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں ان کی اہلیہ اور بچے شہید ہو گئے تھے۔ آج کا یہ حملہ قابض دشمن کے ان پر ڈھائے جانے والے جرائم کی ایک اور کڑی ہے۔

محمد الکویفی ان صحافیوں میں سے تھے جو نہایت بہادری سے اہل غزہ کی تکالیف اور قابض اسرائیل کے جرائم کو دنیا تک پہنچاتے رہے۔ اپنی اہلیہ اور بچوں کی شہادت کے باوجود وہ حقائق کی تصویر کشی میں مصروف رہے اور ظلم کی داستان کو دنیا کے سامنے لاتے رہے۔

ان کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ پر جاری اس جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہو گئی ہے۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینی صحافت اور ابلاغی نظام کو نشانہ بنا رہا ہے، جب کہ عالمی برادری اس کھلی درندگی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan