Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تعلیم کے قتل عام کے ساتھ قابض اسرائیل کی نسل کشی میں 18 ہزار 651 فلسطینی طلبہ شہید

رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ اور مغربی کنارے میں وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کے آغاز سے 7 اکتوبر سنہ2023ء کے بعد مجموعی طور پر 18 ہزار 651 فلسطینی طلبہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ 29 ہزار 114 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے اپنی جاری کردہ بیان میں بتایا کہ غزہ میں اس جارحیت کے دوران 18 ہزار 508 طلبہ شہید ہوئے اور 28 ہزار 142 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں 143 طلبہ شہید اور 972 زخمی ہوئے جبکہ 792 طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔

غزہ اور مغربی کنارے میں 972 اساتذہ اور تعلیمی عملہ شہید ہوئے اور 4 ہزار 538 زخمی ہوئے، جبکہ مغربی کنارے میں 199 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تعلیمی اداروں کی تباہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ غزہ میں 172 سرکاری سکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے، 63 یونیورسٹیوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں، جبکہ 118 سرکاری سکول اور 100 سے زائد انروا کے سکولز بمباری اور تباہی کا شکار ہوئے۔

قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 سکول ایسے ہیں جو اپنے طلبہ اور اساتذہ سمیت تعلیمی نظام سے خارج ہو گئے۔ مغربی کنارے میں 152 سکولوں اور 8 یونیورسٹیوں و کالجوں کو بار بار حملوں اور تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیل کے مالی کنٹرول کی پالیسی کے باعث تعلیمی سال ملتوی کرنا پڑا کیونکہ مقاصہ کے فنڈز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan