Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں بارودی دھماکوں سے 300 مکانات تباہ کردیے: یورومیڈ مانیٹر

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )انسانی حقوق کی تنظیم ’یورومیڈ مانیٹر برائے‘نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ شہر اور شمالی غزہ کی جبالیہ بلدہ میں تقریباً 300 رہائشی یونٹس کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 15 کار بموں کا استعمال کیا جاتا ہے جنہیں مقامی طور پر روبوٹس کہا جاتا ہے۔ ان میں تقریباً 100 ٹن دھماکہ خیز مواد لادا جاتا ہے۔

یورومیڈ مانیٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دھماکے غیر معمولی اور تیز رفتار انداز میں ہو رہے ہیں جن کا مقصد غزہ شہر کو صفحہ ہستی سے مٹانا اور اس کے باسیوں کو جبراً بے گھر کرنا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ 23 ماہ سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کے خطرناک عروج کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض فوج مسلسل بھاری بارودی مواد سے لدی ریموٹ کنٹرولڈ بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے جن سے پورے رہائشی بلاکس کو مٹا دیا جا رہا ہے۔ اس تباہی نے جبالیا البلد اور النزلہ کے بیشتر گھروں اور بنیادی ڈھانچوں کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی غزہ شہر کے قلب کو بھی اس درندگی کی لپیٹ میں لایا جا رہا ہے، جہاں جنوبی، مشرقی اور شمالی اطراف سے تباہی کا عمل بڑھ رہا ہے۔

یورومیڈ مانیٹر نے واضح کیا کہ گذشتہ ہفتے قابض فوج کی جانب سے نام نہاد عارضی انسانی سیزفائر کے خاتمے کے بعد اس کے میدانی ٹیم نے کار بم دھماکوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ یہ تعداد سات سے بڑھ کر روزانہ 15 کار بم تک پہنچ گئی ہے۔

فوج بعض اوقات ایک ایک کار بم میں سات ٹن تک دھماکہ خیز مواد لاد کر انہیں جبالیا البلد، جبالیا النزلہ اور غزہ شہر کے مختلف علاقوں جیسے الزیتون، الصبرہ، الشجاعیہ اور التفاح میں بھیجتی ہے۔ اسی طرح الصفطاوی اور ابو اسکندر کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یورومیڈ مانیٹر نے خبردار کیا کہ اس غیر معمولی رفتار سے غزہ شہر کی تباہی اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل نے شہر کو مٹانے کی حتمی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ موجودہ رفتار برقرار رہی تو دو ماہ کے اندر پورا شہر زمین بوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ صورتحال اس لیے بھی خطرناک ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس تباہ کن ہتھیاروں کی کوئی کمی نہیں اور عالمی برادری کی خاموشی اسے مزید کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan