کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے تین رکنی فلسطینی وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کی قیادت میں کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری سے ملاقات کی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم اور سیکرٹری وقار عباسی نے فلسطینی وفد کو خوش آمدید کیا۔فلسطینی وفد میں مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس جبکہ سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجود تھی۔
اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد نے فلسطینی وفد کا استقبال کیا۔
وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے قانونی نقاط بیان کئے جبکہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو بھی بیان کیا۔
تقریب کے اختتا م پر فلسطینی وفد نے تمام وکلاء کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا۔