Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وحشیانہ اسرائیلی بمباری، غزہ میں 23 ملین میٹرک ٹن ملبہ جمع

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں دسیوں ہزار مکانات اور عمارتوں کی اسرائیلی تباہی کے نتیجے میں 23 ملین میٹرک ٹن ملبے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی شراکت دار تنظیموں نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تقریباً 23 ملین میٹرک ٹن ملبے کو ہٹانے میں برسوں لگیں گے۔

پروٹیکشن کلسٹرنے دھماکہ خیز مواد کی آلودگی کے بڑے پیمانے پر تشخیص کو قابل بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور  اس بات پر زور دیا۔ مائن ایکشن پارٹنرز انسانی ہمدردی کے ترجیحی شعبوں میں دھماکہ خیز مواد سے لاحق خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہیومینٹی اینڈ انکلوژن غزہ کے لوگوں پر طویل مدتی آلودگی کے دیرپا اثرات کے بارے میں بھی خبردار کرتا ہے۔ غزہ کے شہری ماحول کو دیکھتے ہوئے  جہاں ہزاروں کی تعداد میں عمارتیں گر چکی ہیں میں دھماکا خیز مواد کی باقیات نہ صرف ایک مستقل خطرہ ہیں بلکہ اس کے غزہ کے لوگوں کے روز مرہ زندگی پر سماجی، اقصادی اور نفسیاتی نوعیت کے طویل مدتی سنگین اثرات بھی ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan