Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وحشی دشمن کی اللہ کےگھروں کے خلاف جنگ، غزہ میں20 مساجد شہید

غزہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صیہونی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران بیس سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے وزارت اوقاف و مذہبی امور کی مرکزی عمارت اور فلسطین ٹاور میں وزارت القرآن ریڈیو کے ہیڈ کوارٹر کو جو 14 منزلوں پر مشتمل ہے کو مسمار کر دیا۔ یہ مسجد پرانے دور سے ایک یادگار چلی آ رہی تھی۔

اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کے اہلکار اکرامی سالم نے وضاحت کی کہ ابتدائی تعداد کے مطابق، طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے قابض ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں 20 مساجد مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

اکرامی نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد میں بیت لاہیا قصبے کی سعد الانصاری مسجد، خان یونس شہر میں واقع الحبیب محمد مسجد، الیرموک، احمد یاسین، العباس، العباس شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ شہر میں سوسی، اور شتیوی، اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں موجود مساجد کوبھی شہید کیا گیا۔

اسرائیلی جارحیت، فضائی حملوں کی شدت اور تمام علاقوں کا مکمل سروے کرنے اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی حد کا تعین کرنے میں دشواری کے پیش نظر تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan