غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام غزہ شہر کے شمال مشرق میں واقع التفاح محلے میں بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ دار ارقم سکول پر قابض اسرائیلی فضائی حملے میں ابتدائی طور پر 29 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے سلسلے میں یہ تازہ ترین قتل عام ہے۔
ایک مختصر بیان میں غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے دارارقم سکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پڑوسی علاقے میں درجنوں افراد کی زندگیاں تباہ ہوگئیں۔
غزہ شہر میں شہری دفاع کے عملے نے دار الارقم سکول پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے میں 29 افراد کے شہید ہونے اور 100 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے دار ارقم سکول میں قابض فوج کے قتل عام کی تصدیق کی۔ جس کے نتیجے میں 29 شہری شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شہداء میں عام شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دریں اثنا مقامی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے دارقم سکول کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جو بے گھر لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔ اس پر تین بھاری بم گرائے گئے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ وسطی غزہ کےالمعمدانی ہسپتال میں یکے بعد دیگرے شہداء اور زخمیوں کو لایا جا رہا ہےجو کہ طبی آلات کی شدید قلت اور سابقہ حملوں کی وجہ سے زخمیوں کی بھاری بھرکم بوجھ کا شکار ہے۔
یہ پہلا قتل عام نہیں ہے۔ جمعرات صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ کے ترکمان محلے کے رہائشی علاقے میں روبوٹ
سے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 25 شہری شہید ہوگئے۔