Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی مسلح افواج کی قابض اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے

صنعاء (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے قابض اسرائیل کے اندر دو بڑی اور منفرد نوعیت کی کارروائیاں کی ہیں جن میں ایک بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز کے ذریعے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے بتایا کہ “فلسطین 2” نامی ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل نے مقبوضہ النقب کے اندر ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا اور اپنے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے۔ اس حملے کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی آبادکار پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی افواج نے ڈرونز کے ذریعے ایک اور کارروائی کی، جس میں دو ڈرونز نے رامون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرا ڈرون النقب میں ایک فوجی ہدف پر جا لگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام حملے کامیاب رہے اور اپنے مقاصد تک پہنچے۔

بریگیڈیئر سریع نے کہا کہ “یمن اللہ کے فضل سے صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کے تحت کھڑا ہے”۔

انہوں نے یقین دلایا کہ غزہ کے حق میں یہ عسکری تعاون قابض اسرائیل کے حملے رکنے اور محاصرہ اٹھائے جانے تک جاری رہے گا۔

یمنی افواج مسلسل قابض اسرائیل کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں جن میں اللد ایئرپورٹ، صیہونی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی اور دیگر فوجی و تنصیبات شامل ہیں۔ یمنی افواج نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی مکمل پشت پناہی جاری رکھیں گی جب تک قابض اسرائیل کا حملہ بند نہ ہو اور محاصرہ ختم نہ کر دیا جائے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضائیہ کی مدد سے فضا میں روک لیا۔ اس دوران پورے مقبوضہ النقب میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی کہ النقب اور وادی عربہ میں سائرن بجے تھے جب یمن سے ایک میزائل داغا گیا۔

اس سے ایک دن قبل یعنی بدھ کو قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف شہری علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 35 شہری شہید اور 131 زخمی ہوئے۔

منگل کے روز یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مقبوضہ ایلات، رامون ایئرپورٹ اور مقبوضہ بیت المقدس میں حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan