Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرب و اسلامی دنیا کا اسرائیلی بالادستی قانون پر سخت ردعمل

عرب اور اسلامی ممالک(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) نے قابض اسرائیل کی کنیسٹ کی جانب سے غرب اردن پر نام نہاد اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے کے دو مسودہ قوانین کی منظوری کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان ممالک نے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

عرب و اسلامی دنیا نے عالمی عدالتِ انصاف کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا تسلسل امن کے تمام امکانات کو برباد کر رہا ہے اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

ان ممالک نے انتباہ کیا کہ غرب اردن میں صہیونی توسیع پسندی کے یہ اقدامات خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر فوری اور مؤثر دباؤ ڈالے تاکہ وہ اپنی یک طرفہ، غیرقانونی کارروائیاں بند کرے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز قابض اسرائیل کی کنیسٹ نے ابتدائی منظوری میں دو متنازعہ بل پاس کیے۔ پہلا بل جماعت “نوعم” کے رکن آوی معوز نے پیش کیا جس میں پورے غرب اردن پر اسرائیلی سیادت لاگو کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ دوسرا بل رکنِ کنیسٹ آویگدور لایبرمین کی جانب سے پیش کیا گیا جو خاص طور پر غیرقانونی صہیونی بستی “معالیہ ادومیم” پر اسرائیلی تسلط کے قیام سے متعلق ہے۔

یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل “گریٹر اسرائیل” کے صہیونی منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے فلسطینی سرزمین کے مزید حصے ہتھیانے کی خطرناک کوششوں میں مصروف ہے۔ عرب و اسلامی ممالک نے اسے خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan