Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں القسام بریگیڈز کے حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ کی سرزمین ایک بار پھر قابض اسرائیلی فوج کے لیے جہنم کا منظر بن گئی۔ فلسطینی مزاحمت کی پے در پے کارروائیوں کے نتیجے میں آج ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق یہ زخمی اہلکار جنوبی اور شمالی غزہ میں تین مختلف محاذوں پر پیش آنے والی جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے۔

آج کی ان کارروائیوں کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور تحریک جہاد اسلامی کے عسکری بازو سرایا القدس نے مشترکہ طور پر قبول کی ہے۔ دونوں تنظیموں نے بتایا کہ انہوں نے قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، صہیونی فوجیوں کو سنائپر حملوں میں گھات لگا کر مارا اور کئی محاذوں پر قابض افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے شدید مزاحمت کی۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ کے نہتے عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کر چکی ہے، مگر فلسطینی مزاحمت کار مسلسل ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے حق اور زمین کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی شمالی غزہ کے قصبے بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی ایک بڑی کارروائی میں پانچ قابض اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق نیتساح یہودا بٹالین سے تھا۔ یہ کارروائی پیر کی شام اس وقت کی گئی جب صہیونی فوجی ایک گھات میں پھنس گئے۔

اس سے پہلے جون کے مہینے میں بھی غزہ میں القسام بریگیڈز نے ایک محکم کارروائی میں قابض اسرائیل کی انجینئرنگ بٹالین 605 کے سات فوجی اہلکار ہلاک کیے تھے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی مجاہدین نے دو بکتر بند گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جسے اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ان کی فوج کے لیے ایک “خونچکاں دن” قرار دیا تھا۔

فلسطینی مزاحمتی قوتیں آج بھی اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے قابض دشمن کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہیں۔ غزہ میں قابض افواج کی ہر پیش قدمی کو مزاحمت کی دیوار سے ٹکرا کر پسپا کیا جا رہا ہے۔ کمین گاہیں، سنائپر حملے، دھماکہ خیز مواد، اور مقامی ساختہ مزاحمتی ہتھیاروں کے ذریعے قابض دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan