Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں قابض اسرائیل کی نئی سازش بے نقاب، کوئی علاقہ محفوظ نہیں: مزاحمتی فورسز

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی مزاحمتی حلقوں کی سکیورٹی پلیٹ فارم “الحارس” نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل جھوٹ اور فریب پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے خان یونس کے عوام کو ایک نئے جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صہیونی دشمن نے بعض علاقوں کو ’’محفوظ‘‘ قرار دے کر انہیں نیلے رنگ میں ظاہر کیا مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کے ٹینک اور فوجی گاڑیاں بدستور ان ہی علاقوں میں موجود ہیں اور وہاں جانے والے کئی بے گناہ فلسطینی گذشتہ گھنٹوں کے دوران شہید کر دیے گئے۔

الحارس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ صہیونی نقشہ دراصل عوام کو مزید جبری ہجرت پر مجبور کرنے کا حربہ ہے تاکہ انہیں قابض افواج کے مورچوں اور ٹھکانوں کے قریب دھکیلا جا سکے جہاں فلسطینی شہری براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔

بیان میں سخت الفاظ میں کہا گیا کہ خانیونس میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ نہ وسطی علاقے، نہ مشرقی، نہ شمالی اور نہ ہی جنوبی حصہ۔ حتیٰ کہ مغربی علاقے المواصی کو بھی قابض اسرائیل ’’انسانی‘‘ زون قرار دیتا ہے مگر وہاں دن رات بمباری اور اندھا دھند گولہ باری جاری ہے۔

الحارس نے اہل غزہ اور شمالی فلسطین کے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ صہیونی فریب میں نہ آئیں۔ دشمن کی طرف سے جنوبی غزہ کی طرف جانے کی جو ترغیب دی جا رہی ہے وہ محض ایک نئی خونی منصوبہ بندی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ “قابض اسرائیل کا جہنم ہر جگہ ایک جیسا ہے، جو کچھ آپ غزہ اور شمال میں دیکھ رہے ہیں وہی خانیونس اور جنوب میں کئی گنا شدت کے ساتھ دہرایا جا رہا ہے۔”

فلسطینی عوام ایک بار پھر قابض اسرائیل کی درندگی اور انسانیت سوز جرائم کے مقابلے میں اپنے عزم اور استقامت سے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان کا نصب العین آزادی اور اپنی سرزمین پر واپسی ہے اور کسی سازش کے ذریعے انہیں جھکایا نہیں جا سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan