Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بن گویر نے فلسطینی اسیران سے ملاقات کرنے پر پابندی میں توسیع کر دی


الناصرہ۔۔۔  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسرائیلی اخبار معاریف نے رپورٹ کیا ہے کہ اندرونی سلامتی کے وزیر بین گویر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ملاقات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے، اسیران کے ساتھ ملاقات کی انتہائی محدود اجازت باقی رکھی گئی تھی، جس کا فائدہ اٹھا کر غزہ جنگ سے پہلے کبھی کبھار اسیران کے اہل خانہ جیل میں ملنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ لیکن اب اس کی اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی اسیران کے خلاف سختیوں اور پابندیوں کو بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا اہتمام بین گویر نے اس وقت کیا ہے جب 15 اگست سے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کے نئے دور کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

بین گویر کی طرف سے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر عائد کی گئی پابندیوں اور سختیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیل حکام کی طرف سے عام طور پر سخت انتقامی اور تعذیبی کارروائیوں کا سامنا رہتا ہے۔ ان کے کھانے پینے کے معاملات میں بھی انہیں انتقام اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی فلسطینی قیدی کسی وقت بیمار یا زخمی ہو جائے، تو اس کے ساتھ انتقامی اقدامات کرنے کے لیے اسرائیلی فورسز کو مزید مواقع مل جاتے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کو ادویات اور علاج کی سہولت سے محروم رکھنا اسرائیلی ہتھکنڈوں میں ایک نمایاں طریقہ ہے، جبکہ تعذیب و تادیب کے دوسرے ہتھکنڈے اور تشدد بھی اس کے علاوہ ہیں۔

فلسطینی قیدیوں اور نظر بندوں سے متعلق امور کو دیکھنے والی تنظیموں، اداروں اور وکلاء کا کہنا ہے کہ بین گویر کے نئے احکامات سے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی پہلے سے خراب صورت حال اب بدترین ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو پانی اور بجلی سے محروم کر دینا، بیت الخلا کے استعمال کے لیے مختص وقت کو کم کرنا اور قیدیوں کے نہانے پر پابندیاں عائد کرنا جیسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام تر پابندیاں بیماریوں کے پھیلاؤ، خاص طور پر جلد کے انفیکشن کا باعث بنتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan