Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پورے فلسطینی عوام کو بھوکا مارنا جرم ہے، اسے فوراً روکا جائے: فرانسیسی صدر

پیرس ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ غزہ کے پورے عوام کو بھوکا مارنا ایک سنگین جرم ہے اور اس درندگی کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے غزہ کی المناک صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے نہ صرف ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں بلکہ 22 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے محاصرہ کو مزید سخت کرتے ہوئے تمام بارڈر کراسنگ بند کر دی تھیں اور خوراک، امدادی سامان، ادویات اور ایندھن کی رسائی روک دی تھی جس کے باعث انسانی بحران خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 18 مارچ 2025 کی صبح سے ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کر دی اور پوری غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے، حالانکہ اس سے قبل امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی سے طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے کے تحت تقریباً 60 دن تک سیز فائر قائم رہا تھا۔

اس معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مزید 42 دن کے لیے فائر بندی کی توسیع ہونی تھی جس کے بعد تیسرا مرحلہ آنا تھا تاکہ جنگ بندی کو مستقل شکل دی جا سکے، تاہم قابض اسرائیل نے اس معاہدے سے مکر کر ایک بار پھر خونریز حملے شروع کر دیے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے اب تک 62 ہزار 744 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 259 تک جا پہنچی ہے جن میں تقریباً 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan