Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صحافیوں اور امدادی عملے کے قتل عام کی عالمی عدالت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم ’’الضمیر‘‘ نے عالمی فوجداری عدالت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر قابض اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے جس میں صحافیوں اور سول ڈیفنس کے عملے کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون کے ذریعے کمپلیکس کے یاسین بلاک کی آخری منزل پر صبح ساڑھے دس بجے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معروف فوٹو جرنلسٹ حسام المصری اور ایک شہری شہید ہوگئے۔

بیان کے مطابق ابتدائی حملے کے بعد جب سول ڈیفنس کے کارکن اور صحافی زخمیوں کو نکالنے اور لاشیں نکالنے کے لیے پہنچے تو قابض اسرائیل نے دوسرا حملہ براہِ راست انہی پر کیا۔ یہ کارروائی کیمروں کے سامنے انجام دی گئی تاکہ دنیا دیکھے کہ اسرائیلی درندگی کس سطح تک پہنچ چکی ہے۔ اس ہولناک بمباری میں 18 افراد شہید ہوئے جن میں 14 عام شہری شامل تھے۔ شہید ہونے والوں میں کئی صحافی بھی تھے جن میں الجزیرہ کے فوٹوگرافر محمد سلامہ مصور، انڈپینڈنٹ عربیہ کی نامہ نگار مریم ابو دقہ ،این بی سے کے فوٹو گرافر معاذ ابو طہ اور احمد ابو عزیز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ سول ڈیفنس کے اہلکار عماد عبدالحلیم علی الشاعر بھی شہید ہوئے۔ اس واقعے میں 24 صحافی اور شہری زخمی ہوئے جن کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تنظیم الضمیر نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کے مطابق ایک مکمل جنگی جرم ہے اور اس کے مرتکبین کو عالمی انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

الضمیر نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ حقائق کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ اسی طرح عالمی صحافتی اداروں اور فیڈریشن آف جرنلسٹس سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری عملی اقدامات کریں تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قابض اسرائیل کو ان بھیانک جرائم سے روکا جا سکے۔

یہ المناک واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی کر رہا ہے بلکہ سچائی اور حقیقت کو دنیا تک پہنچانے والے کیمرے اور قلم کو بھی خون میں نہلا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan