Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں القسام بریگیڈز کا قابض اسرائیلی فوج کے ٹروپ کیریئر پر مہلک حملہ

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں ایک صہیونی ٹروپ کیریئر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ عسکری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے شمال میں واقع السطر الغربی کے علاقے میں شارع نمبر 5 کے چوراہے کے قریب دشمن کی ایک نمر طرز کی گاڑی کو اُس وقت یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جب اس پر ایک صہیونی فوجی سوار تھا۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے سنہ سات اکتوبر 2023ءسے غزہ پر مسلط کی گئی نسل کش جنگ کے دوران اب تک قابض فوج کے اپنے اعتراف کے مطابق 895 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مطابق یہ تعداد حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ ہے، جسے قابض فوج چھپا رہی ہے۔

غزہ کی مزاحمتی فصائل نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مختلف محاذوں پر اپنی کامیاب کارروائیوں کو مسلسل دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں دشمن کے فوجی قافلوں پر حملے، گھات لگا کر کیے گئے حملے، درجنوں بکتر بند گاڑیوں کی تباہی اور معطلی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی شہروں اور نوآبادیاتی بستیوں پر درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے بھی حملے کیے ہیں۔

یہ کارروائیاں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں، اور قابض اسرائیل کو غزہ میں ہر قدم پر شکست، نقصان اور رسوائی کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan