بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے سربراہ اسامہ حمدان کی قیادت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ شہید اور ان کے جانشین سید صفی الدین شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
لبنان میں حماس کے وفد کےذمہ دار طاہر النونو، حماس کے سیاسی شعبے کے رکن علی برکہ اور لبنان میں حماس مندوب احمد عبدالہادی کے علاوہ کئی دوسرے رہ نما بھی موجود تھے۔
حماس کی قیادت نے حزب اللہ کی قیادت اور برادر لبنانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہید قائد حسن نصر اللہ شہید قائدین اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار، صالح العاروری اور محمد ضیف بیت المقدس کی راہ میں شہید ہوئے۔ ان شہداء کا خون رائے گاں نہیں جائے گا۔
حماس کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ آج مزاحمتی منصوبہ عظیم اور بے پناہ قربانیوں کے باوجود مضبوط اور مستحکم ہے اور جنازے میں شریک عوام کا عزم اس کا بہترین ثبوت ہے۔
وفد تعزیت اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے بعد آج فجر کے وقت بیروت روانہ ہو گیا۔