Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ اور اسرائیل ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان

اسلامی جمہوریہ ایران کے کراچی میں قونصل جنرل حسن نوریا ن نے کہا ہے کہ امریکہ او ر اسرائیل مسلم اقوام کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے منگل کے روز ملاقات کے دوران کیا۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور ہمیں اس پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیل فلسطین پر قابض ہونے والی ایک ناجائز ریاست ہے جو ظلم و بربریت کے ذریعہ فلسطین کو کچلنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں مداخلت کرنے اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
ایران کے قونصل جنرل نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کوششوں کی قدر دانی کی اور کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ہر سطح اور زنگی کے ہر شعبہ میں اجاگر کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ حسن نوریان نے کانفرنس میں اپنی شرکت کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ وفد کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر صدف مصطفی، ڈاکٹر علی واصف اور ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan