Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: الفارعہ کیمپ میں ایک گھر کے محاصرے کے دوران 3 فلسطینی نوجوان شہید

طوباس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کےدوران تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں نوجوان یوسف طیب کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں گھر پر شدید بمباری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر موجود تمام تین نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض فوج نے تینوں کی لاشیں نکال کر قبضے میں لے لیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی دستے نے الفارعہ کیمپ پردھاوا بول دیا، اس کے ساتھ ہی محصور مکان کے ارد گرد بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے محاصرے میں لیے گئے مکان کو کندھے سے فائر کرنے والے “انرگا” میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مزاحمت کاروں نے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی جیپوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن فوج کےساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز – یوتھ آف ریوینج اینڈ لبریشن نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین الفارعہ کیمپ میں قابض فوج کے محاصرے کے بعد اس پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے مجاہدین فائرنگ اور دھماکہ خیز آلات کی بھاری بیراج سے نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 915 فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 14500 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan