Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ونروا کا غزہ میں 93,000 بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا اعلان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے تعاون سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 93,000 بچوں کو قطرے پلانے کا کام مکمل کرچکے ہیں۔

’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے مطابق ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کا مقصد غزہ کے 591,700 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

ایجنسی نے وضاحت کی کہ”جنگ کے بڑھنے اور جاری چیلنجوں کے باوجود، پولیو کے حفاظتی ویکسینیشن مہم کا دوسرا دور کل سوموار کو غزہ کے وسطی علاقوں میں شروع ہوا تھا”۔

انہوں نے زور دیا کہ “بچوں کے لیے بہترین ویکسین جنگ بندی اور امن ہے”۔

قابض اسرائیلی فوج نے 375 دنوں سے امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہولناکی کے مظاہر دیکھے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 42,344 افراد شہید  99,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan