Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’اونروا‘ ہیڈ کوارٹرز پر مسلسل اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی ریاست کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹرز اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج سوچے سمجھے منصوبے کےتحت غزہ میں ریلیف ایجنسی’اونروا‘ کے مراکز اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔اس سلسلے کی تازہ جارحیت غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک اسکول پر اسرائیلی بمباری ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں متعدد شہرشہید اور زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اونروا‘ کی تنصیبات پر بمباری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی، غزہ کی پٹی میں ہمارے نہتے شہریوں کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے نسل کشی کے جرم کا تسلسل ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ فاشسٹ قابض فوج نے اپنی جارحیت کے آغاز سے ہی شہریوں کے اجتماعات کو نشانہ بنانے پر کام کام کیا۔ خاص طور پراونروا‘  کے اسکولوں اور ہیڈ کوارٹرز سمیت اس کی ایک سو اڑتالیس تنصیبات کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے۔

بیان میں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان جرائم کی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کریں اور مجرم قابض ریاست کے جنگی مجرم لیڈروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan