Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یونیسیف کی غزہ میں قحط، بمباری اور بچوں کی زندگی خطرے میں فوری جنگ بندی اور امداد کی اپیل

نیویارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال” یونیسیف” نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران قابض اسرائیل کی جانب سے جاری محاصرے اور انسانی امداد کی بندش نے فلسطینیوں، خصوصاً معصوم بچوں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈال دیا ہے۔

اتوار کے روز “یونیسیف” نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ غزہ کے بچے ایک طرف قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری جانب انہیں خوراک، پانی، طبی سہولیات اور بنیادی انسانی ضروریات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ صورتحال ایک ایسی اجتماعی بربادی کی عکاسی کرتی ہے جسے دنیا انسانیت کے نام پر مزید برداشت نہیں کر سکتی۔

بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ غزہ کی سرزمین میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ امدادی سامان کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے، اور زندگی کی ڈور سے بندھے یہ معصوم چہرے موت کے اندھیروں میں نہ گم ہو جائیں۔

یونیسیف کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران غزہ میں صورتحال غیر معمولی حد تک ابتر ہو چکی ہے۔ قابض اسرائیل نے دو مارچ سے غزہ کے تمام زمینی راستے مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں۔ ان راستوں پر امدادی ٹرک قطار در قطار کھڑے ہیں، مگر صہیونی رکاوٹیں ان ٹرکوں کو غزہ کے پیاسے اور بھوکے لوگوں تک نہیں پہنچنے دیتیں۔ نتیجتاً، پورا خطہ قحط اور بیماریوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

غزہ کے لاکھوں محصور فلسطینی جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، پانی کی ایک بوند، دوا کی ایک خوراک اور روٹی کے ایک نوالے کے لیے ترس رہے ہیں۔ یونسیف کی یہ اپیل صرف ایک ادارے کی نہیں یہ انسانیت کی وہ صدا ہے جو صہیونی ظلم و ستم کے اندھیرے میں بھی امید کی ایک آخری کرن بن
سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan