ام الفحم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سنہ 1948ء کی جنگ میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے قبضے میں لیے گئےام الفحم اوردوسرے فلسطینی شہروں اور قصبوں کے سیکڑوں باشندوں نے جمعہ کے روز غزہ اور لبنان میں شہریوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کی جنگ کو مسترد کرنے اور قابض فوج کے خلاف جنگ میں ملوث ہونے کے خلاف احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔ انہوں نے عرب سوسائٹی میں جرائم اور النقب میں عرب باشندوں کے گھروں اور دیہاتوں کو مسمار کرنے کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
جلوس کا اہتمام فلسطینی عرب عوام کی سپریم فالواپ کمیٹی نے کیا تھا۔ یہ جلوس شمالی مثلث کے علاقے میں عوامی کمیٹیوں کے تعاون سے شہر کے داخلی دروازے پر فرسٹ سرکل کے علاقے کی طرف روانہ ہوا۔
یہ واقعہ فالو اپ کمیٹی اور پاپولر کمیٹیوں کی طرف سے جنگی جرائم اور مکانات کی مسماری کی ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کردیا۔
جلوس کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “مجرمانہ جنگ بند کرو”، “بہت جرائم ہوگئے”، “پولیس جرائم میں شریک ہے”، “نسل کشی بند کرو” اور “غزہ اور لبنان میں ہمارے بھائیوں کا قتل عام بند کرو” جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے جنگ کے خاتمے، اسرائیلی پولیس کے جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ ملی بھگت اورجزیرہ النقب میں عرب دیہاتوں کو مسمار کرنے اور وہاں کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی اسرائیلی حکام کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جلوس میں متعدد عرب رہ نماؤں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔