Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ترک وزیرخارجہ کا دوحہ میں حماس کے وفد سےاسرائیلی جارحیت روکنے پر تبادلہ خیال

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک سرکردہ وفد نے جماعت کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد درویش کی سربراہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے غزہ کی جنگ اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے اسرائیلی جارحیت میں پیشرفت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جو سب سے زیادہ ہولناک اسرائیلی حملے کا شکار ہے میں صہیونی جارحیت اور نسل کشی روکنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے قیادت کے وفد کے سربراہ برادر محمد درویش نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی بالخصوص شمالی غزہ کی پٹی میں تقریباً ساٹھ روز سے جاری محاصرے اور اس میں آئے روز ہونے والے قتل عام کے نتیجے میں موجودہ انسانی بحران کا جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ مختلف فلسطینی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کی جارحیت اور قابض ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے بارے میں بھی بات کی۔

وفد کے سربراہ نے فتح اور حماس کے وفود کے درمیان قاہرہ میں ہونے والی قومی ملاقاتوں کے نتائج اور اثرات پر بات کی۔ اس حوالے سے مصر کی فراخدلانہ معاونت اور غزہ میں جنگ روکنے کے لیے کی جانے والی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے ملک کےاصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جمہوریہ ترکیہ کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہرممکن سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan