Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ترکیہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: ایردوآن

انقرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ترکیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ارکان کو قتل کرنے کی جرات کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی پر تل ابیب کی جنگ جاری ہے۔

ایردوآن نے وضاحت کی کہ دُنیا جانتی ہے کہ ترکیہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے شعبے کس حد تک فعال ہیں۔ حماس ایک مزاحمتی تحریک ہے جو اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے اور اسرائیل کو مقبوضہ علاقے میں واپس کرنا ہوں گے۔انھوں نے غزہ میں “بفر زون” بنانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی قوم کے حقوق پر ایک اور ڈاکہ تصور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ سرزمین (غزہ) فلسطینیوں کی ہے اور فلسطینی عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا ہوگا اور کون ان پر حکومت کرے گا‘‘۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کانفرنس کے حوالے سے ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ ضامن کا کردار ادا کرنے اور کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امن کے لیے حقیقی عزم ہو۔

ایردوآن نے اسرائیل کے لیے مغربی حمایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اسرائیل کے لیے تمام مغربی ممالک خصوصاً امریکا کی حمایت نہ ہوتی تو ہمیں اپنے خطے میں اب ایسے منظر کا سامنا نہ کرنا پڑتا‘‘۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اپنے کیے کی قیمت چکانے سے بچ نہیں سکیں گے اور جلد یا بدیر ان پر مقدمہ چلایا جائے گا اور جنگی جرائم کی قیمت چکانا پڑے گی۔ “

انہوں نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو اس وقت ایسی صورتحال میں ہیں جہاں انہیں دیوالیہ پن کا سامنا ہے، اور دیوالیہ پن کا جھنڈا کسی بھی وقت بلند ہو سکتا ہے۔

کئی روز قبل اسرائیل کی انٹرنل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے سربراہ رونن بار نے کہا تھا کہ منی وزارتی کونسل نے غزہ، مغربی کنارے، لبنان، ترکیہ اور قطر یں موجود [حماس] ی قیادت کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan