Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ترکیہ میں اسرائیلی موساد کے لیے 33 مشتبہ جاسوس گرفتار

استنبول (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ترکیہ کے میڈیا نے انکشاف کیا کہ ترک سکیورٹی نے ترکی کیہ سرزمین پر اسرائیلی موساد کے لیے جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انادولو ایجنسی نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد موساد کے فائدے کے لیے ترکیہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکیہ کے پبلک پراسیکیوٹر نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم اسرائیلی موساد کی جانب سے ترکیہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاسوسی، تعاقب، حملہ اور اغوا جیسی حربی سرگرمیاں انجام دینے کی معلومات کی بنیاد پر دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ 46 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی جاسوسی کی سرگرمیوں میں موساد سے منسلک ہیں، جب کہ سکیورٹی فورسزنے 8 ترک ریاستوں میں 57 مقامات پر چھاپے مار کر ان میں سے 33 کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ’شن بیٹ‘ کے سربراہ کی ایک ریکارڈنگ میں لیک ہوئی تھی جس میں اس نے حماس تحریک کے رہ نماؤں کے خلاف بیرون ملک، خاص طور پر قطر اور ترکیہ میں انہیں ٹارگٹ کلنگ کے ارادے کے بارے میں بتایا تھا۔

شن بیٹ کے سربراہ نے غزہ میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کا بدلہ لینے کے اپنے ارادے کے بارے میں بات کی۔

شن بیٹ کے سربراہ کے افشا ہونے کے بعد ترکیہ نے قابض ریاست کو فلسطینی رہ نماؤں کے خلاف اپنی سرزمین پر کسی بھی کارروائی کے نتائج کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan