Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ترکیہ کی فیوچرپارٹی کے صدرداؤداوگلو کی اسماعیل ھنیہ سےملاقات

استنبول  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ترکیہ کی فیوچرپارٹی کے صدر اور سابق وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے گذشتہ روز استنبول میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سےملاقات کی۔

دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت، قابض ریاست کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی جنگ اور فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے طریقوں سے متعلق مجموعی سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مغربی کنارے کی صورتحال کا بھی گہرائی سے جائزہ لیا اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی بڑھتی حمایت اور صہیونی ریاست پر دباؤ کو سراہا۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورت اور مسجد اقصیٰ کودرپیش خطرات پربھی بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور مقدس مقام کی مسلسل بےحرمتی کی شدیدمذمت کی۔

اسماعیل ھنیہ اور احمد داؤد اوگلو کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں ثالث ممالک کی طرف سے جنگ بندی کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر احمد داؤد اوگلو نے غزہ کی پٹی فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan