Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم میں فلسطینیوں کا قتل عام ہمارےحوصلے پست نہیں کرے گا:حماس

طولکرم(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں بے رحمانہ قتل عام کے نتیجے میں درجنوں معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی کیے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کا یہ بزدلانہ حملہ معصوم لوگوں کا اجتماعی قتل عام ہے، مگر یہ قتل عام ہماری مزاحمت کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔

حماس نے کہا کہ جمعرات کی شام طولکرم کیمپ کے ایک کیفے پر جمعرات کی شام وحشیانہ قابض طیاروں کی بمباری، جس میں درجنوں خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے۔مغربی کنارے کے خلاف صہیونی جاری جارحیت میں ایک خطرناک اضافہ ہے اور بزدل دشمن کی خون خواری کا ثبوت ہے۔ نہتے بچوں اور خواتین کا قتل عام  اس کی جارحیت، دیوالیہ پن اور مزاحمت کو کچلنے میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی شام طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بیس سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم طولکرم میں قتل عام کے شہداء کے لیے سوگ مناتے ہیں جو غدارانہ قابض دشمن کی بمباری کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حماس نے کہا کہ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہمارے عوام کی ثابت قدمی ایک ناقابل تسخیر رکاوٹ ہوگی جو قابض دشمن کو ننگا ناچ جاری رکھنے سے روکے گی۔ ہم قربانیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور شہدا کے نقش قدم پر چلیں گے۔

حماس نے مغربی کنارے کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام گورنریوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔

حماس نے کہا کہ طولکرم میں قتل عام کا واقعہ غزہ اور لبنان میں جاری وحشیانہ قتل عام کا تسلسل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan