Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت، کئی گھر مسمار، انفراسٹرکچر تباہ،جبری نقل مکانی

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے بعد طولکرم کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نےقابض فوج نے بدھ کے روز طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ شروع کیا جس میں کئی گھروں کو تباہ کردیا گیا۔بنیادی ڈھانچے کو مسمار کردiا گیا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی شروع کی گئی ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم شہر کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے میں شہید تامر رفعت فقہا کے گھر کو مسمار کردیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد “D10” قسم کے بھاری بلڈوزر کے ہمراہ مضافاتی علاقے پر دھاوا بول کر شہید فقہا کے گھر میں داخل ہوئی ۔ مکان کو مسمار کرنے سے قبل اس کے آس پاس کے مکانات میں اسنائپرز تعینات کر دیے۔

نومبر 2024 میں شہید تامر فقہاء کے اہل خانہ کو قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کے ایک منزلہ مکان کو منہدم کرنے کا نوٹس موصول ہوا، جسے پہلے خالی کرایا گیا تھا۔انہیں اعتراض کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔

فقہا کو گذشتہ سال 4 مئی 2024 کو گورنری کے شمال میں واقع قصبے دیر الغوصان میں بدران خاندان کے گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد شہید کیا گیا تھا۔ قابض فوج نے اس پر نومبر 2023 میں داخلی دروازے پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

اسی تناظر میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طولکرم کیمپ کے وسط میں ایک دوسرے خاندان جے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس سے اس کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔

قابض فورسز نے کیمپ کے مختلف محلوں میں گھروں اور دکانوں سمیت شہریوں کی املاک کو تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور شہریوں کے گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں گھر خالی کرنے اور طولکرم کیمپ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan