Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم میں اسرائیلی فوج کےہاتھوں قتل عام،20 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک ہوٹل پر بزدل صہیونی فوج نے بے رحمانہ حملہ کیا ہےجس میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں عین شمس کیمپ کے ایک مشہور کیفے پر قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کے حملے میں 20 فلسطینی نوجوان شہید اور  کئی  زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک مختصر بیان میں جمعرات کی شام کو بتایا کہ کہا کہ اس کے عملے نے طولکرم کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 20 شہید اور درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے طولکرم کے عین شمس کیمپ میں الحمام محلے کے ایک مشہور کیفے پر کم از کم ایک میزائل سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد بہ ظاہر مزاحمت کار غیث رضوان کو قتل کرنا تھا جو کہ طولکرم بریگیڈ کے رہ نماؤں میں سے ایک تھے۔

سول ڈیفنس اور ایمبولینس کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جہاں سے شہداء اور زخمیوں کو طولکرم شہر کے شہید ثابت سرکاری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے طولکرم شہر پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں جنگی طیارے سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید  اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری انتفاضہ کے بعد پہلی بار کسی جنگی طیارے نے مغربی کنارے میں طولکرم میں ایک عمارت پر بمباری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan