طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض صہیونی فوج نے ایک بزدلانہ ڈرون حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز کے چار مجاھد شہید ہوگئے۔
گذشتہ روز کی گئی اس بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی کے بعد القسام مجاھدین نے اپنے چارکارکنان کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
القسام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طولکرم کیمپ میں ہونے والے فضائی حملے میں اس کے چار کارکن شہید ہوگئے۔
بریگیڈز نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں القسام کمانڈر”دوسم سفیان العوفی”، شہید فیلڈ کمانڈر،طولکرم بٹالین کے کمانڈر، “طارق محمود الدش”، شہید القسام کمانڈر “محمد عوفی” اور مجاہد “محمد نافز رحیمہ” شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق طولکرم کیمپ سے ہے۔
القسام بریگیڈز نے کہاکہ چاروں شہداء کا خون رائے گاں نہیں جائے گا اور فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل اور دشمن کی تباہی کو اور قریب کردے گا۔
بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ شہید ہونے والے تمام مجاہدین کو سلام پیش کرتا ہے جو خالص فلسطینی قوم کی آزادی اور ان کے عظیم نصب العین پر فدا ہوگئے۔