طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں آج جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک القسام کمانڈر سمیت کم سے کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو صبح سویرے نور شمس کیمپ پر قابض اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک نوجوان شہید ہوئے جب کہ گذشتہ رات قابض صیہونی فوج نے طولکرم کیمپ میں القسام بریگیڈز کے ایک رہ نما کو قاتلانہ حملے میں شہید کیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں کی شناخت احمد عصام فحماوی نوجوان عبدالعزیز ابو سمن کے نام سے کی گئی ہے۔ فہماوی ایک کم عمر بچہ ہے۔ دونوں کو نورشمس کیمپ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کیا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ نور شمس کیمپ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بمباری میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے متعدد گاڑیوں اور تین بھاری بلڈوزروں کے ساتھ طولکرم شہرپراس کے مغربی محور سے دھاوا بول دیا اور اس کی مرکزی سڑکوں خاص طور پر العلیمی، القدس الفتح اور اس کی مرکزی سڑکوں پر گشت کیا۔ طولکرم کیمپ کے داخلی دروازے سے گذرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچے سمیت کم سے کم دو افراد شہید ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض بلڈوزروں نے نور شمس کیمپ کے داخلی راستے پر شہید سیف ابو لبدہ گول چکر کے ارد گرد کے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔
پرتشدد جھڑپوں، دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے اور کم اونچائی پر جاسوس طیاروں کی پروازوں کے درمیان قابض فوج نے نور شمس کیمپ کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔
کیمپ ، اس کے اطراف اور شہر کے کئی دوسرے حصوں میں بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
قابض فوج نے ایک دوسری کاررائی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکر ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر حسام ملاح کو شہید کر دیا۔
کل رات خصوصی صہیونی فورسز نے شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے رہ نما کو طولکرم کیمپ حسام ملاح کو شہید کیا۔
طبی اور مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ القسام بریگیڈز کے رہ نما تیس سالہ حسام بسام یوسف ملاح طولکرم کیمپ کے قریب قابض فوج کی فائرنگ سے مارے گئے۔