مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہاہے کہ غرب اردن کے شمالی طولکرم میں مزاحمت کاروں کا قتل مزاحمت کو ختم کرنے کی ایک مایوس کن صہیونی کوشش ہے۔ حماس نے زور دیا کہ تمام فلسطینیوں کو قابض دشمن کے جرائم کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس کی تمام شکلوں میں مزاحمت کو بڑھانا چاہیے۔
حماس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ صیہونیوں کی نئی قاتلانہ کارروائی جس میں آج پیر کے روز طولکرم میں نور شمس کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، قابض کے جرائم اور قتل عام کے تسلسل کی تصدیق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم القسام کے شہداء کا سوگ مناتے ہیں جو طولکرم کی سرزمین پر شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ آج سوموار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے القسام کے کمانڈر “ایھاب ابو عطیوی” “رمیز ضمیری” شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
حماس نے زور دے کر کہا کہ یہ قتل جو ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب قابض فوج مغربی کنارے کی گورنریوں میں اپنی کارروائیاں تیز کر رہی ہے اور آٹھویں دن بھی جنین ، اس کے کیمپ اور اس کے دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔