Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

فلسطینی میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں طولکرم میں نور شمس کیمپ کو اگلے نوٹس تک بند فوجی زون قرار دے دیا ہے۔

رام اللہ میں کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج بیت لحم شہر کے قریب دہیشیہ کیمپ میں چھاپے اور گرفتاریاں کر رہی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے مزید کہا کہ فوج نے الخلیل شہر کے علاقے العروب میں بھی چھاپہ مارا اور کئی فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں اسرائیلی فورسز نے ایک نوجوان کو اس کے والد کا علاج کرنے سے روکنے پر قتل اور باپ کو زخمی کردیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ16 سالہ طحہ محمد  کو طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ سے اس وقت قتل کیا گیا جب اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو اسے اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور شہریوں پر براہ راست آتشیں گولیاں برسائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan