رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ’طوفان الاحرار‘ کے پہلے مرحلے کے ساتویں بیچ میں آج 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
قیدیوں کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ساتویں کھیپ میں رہا کیے جانے والے قیدیوں میں عمر قید اور زیادہ سزاؤں والے 151 قیدی شامل ہیں۔ القدس اور مغربی کنارے کے 43 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت 97 قیدیوں کو جلا وطن کیا جائے گا۔
اس کھیپ میں 24 خواتین اور بچے کے علاوہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے 445 قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہوگی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے بچوں اور خواتین قیدیوں کی دوسری کھیپ بعد میں شائع کی جائے گی۔