لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) طوفان اقصیٰ نے فلسطین کے دوست اور دشمنوں کا فرق واضح کر دیا۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے لاہور قومی مرکز میں حالات حاضرہ کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نشست کا اہتمام دعا کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سمیت خواتین بھی شریک تھیں۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسئلہ فلسطین کی تاریخ، مزاحمت کا آغاز اور ارتقاء سمیت مزاحمت کے مختلف مراحل، خطے میں موجود اسلامی تحریکوں کے کردار اور ھالیہ حالات اور واقعات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے خطے میں عرب حکمرانوں کی خیانتوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو فلسطین کی مزاحمت، لبنان، عراق، شام اور یمن کی مزاحمت سے متعلق بھی تفصیلی حالات سے آگہی فراہم کی۔