فلسطین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے “طوفان الاقصیٰ” جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 1200 سے زائد فوجیوں کو معذور قرار دیا ہے۔
چینل نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی صفوں میں 1,210 نئے زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے اور فوج نے انہیں معذور قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اس کے 307 فوجی ہلاک اور 200 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں زمینی، سمندری اور فضائی حملے اور غزہ کے اطراف میں متعدد بستیوں میں مزاحمتی جنگجوؤں کی دراندازی شامل ہے۔
اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے مسلسل 17ویں روز بھی غزہ کی پٹی کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پورے محلے تباہ، 4700 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، جب کہ 13500 سے زائد زخمی ہوئے۔