Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوفان الاحرار معاہدے کی تیسری کھیپ میں 110 فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی تیسری کھیپ کو رہا کیا، جب کہ قابض فوج نے درجنوں فلسطینیوں پر اس وقت آنسو گیس کے گولے برسائے جب وہ رہائی پانے والوں سے مل رہے تھے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے لیے ہزاروں فلسطینی رام اللہ تفریحی کمپلیکس میں جمع ہوئے، جب کہ متعدد قیدیوں کی رہائی کے بعد مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل کے ارد گرد قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

قبل ازیں فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی دو بسیں عوفر جیل سے روانہ ہوئیں جب کہ قابض فوج نے جیل کے اطراف میں فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

قابض فوج کی بدسلوکی اور فاقوں کے نتیجے میں بہت سے قیدیوں کی صحت ابتر دکھائی دے رہی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔

درایں اثنا حماس نے کہا’ ہے کہ “قابض دشمن کی طرف سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی کوششوں کے باوجود ہمارے آزاد کیے گئے قیدیوں کا زبردست استقبال یہ پیغام ہے کہ قیدیوں کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے۔”

رہائی پانے والے قیدیوں میں سے نو ا غزہ کی پٹی پہنچے۔

قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تیسری کھیپ میں 110 فلسطینی قیدی شامل ہیں، جن میں عمر قید اور طویل سزائیں بھگتنے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

اس کھیپ میں رہائی پانے والوں میں زکریا الزبیدی بھی شامل ہیں جو “الاقصی شہداء” تحریک کے رہنما ہیں۔ انہیں “آزادی سرنگ” کے ہیروز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ اپنے دوسرے ساتھی قیدیوں کے ہمراہ اسرائیلی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔

قیدیوں کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر احمد القدرہ نے فلسطینی قوم اور عالم اسلام کو “طوفان الاحرار” ڈیل کے پہلے مرحلے کی کھیپ میں 110 قیدیوں کی رہائی کی خوشخبری سنائی۔رہا ہونے والے قیدیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 48 قیدی اور 30 ​​بچے شامل ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ زکریا الزبیدی، سامی جرادات، سامی الشویبکی، محمد ابو وردہ، بہاء الدین القصیص اور نضال البرائی سمیت آزاد لوگوں کے اس گروہ کا نکل جانا اس بات کی تصدیق ہے کہ قابض دشمن مزاحمت کی مرضی کو نہیں توڑ سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan