Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوفان الاقصیٰ معاہدے کے تحت369 فلسطینی اسیران اسرائیلی زندانوں سے آزاد

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کےتحت369 فلسطینیوں کو آج ہفتے کے روز اسرائیلی عقوبت خانوں سے طویل قید کے بعد رہا کردیا گیا۔
ہفتے کے روز اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی عوفر جیل سے رہائی کے بعد رام اللہ پہنچے۔

معاہدے کے پہلے مرحلے کے قیدیوں کی چھٹی کھیپ میں مجموعی طور پر مردو خواتین اور بچوں سمیت 369 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ان میں 29 مغربی کنارے کے، بیت المقدس اور اس کے مضافات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان میں سے 24 کو ملک بدر کر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ غزہ سے تعلق رکھنےوالے333 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔

“طوفان الاقصیٰ” معاہدے کے پہلے مرحلے میں 1,737 فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے، یہ مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔

رہائی پانے والے قیدیوں کو لے جانے والی ایک بس بین الاقوامی ریڈ کراس کی نگرانی میں رام اللہ شہر کی طرف روانہ ہوئی، جہاں قیدیوں کے اہل خانہ سمیت فلسطینیوں کا ہجوم اپنے رہائی پانے والے بھائیوں کے استقبال کے لیے محمود درویش میوزیم کے سامنے جمع تھا۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اس کے عملے نے رہائی پانے والے 4 قیدیوں کو ان کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر استقبالیہ کیمپ سے ہسپتال منتقل کیا۔

رہائی پانے والے قیدیوں نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے انہیں جنگ کے دوران انتہائی گھناؤنے تشدد، بدسلوکی اور فاقہ کشی کا نشانہ بنایا۔

رہائی سے قبل قابض افواج نے عوفر جیل کے قریب کے علاقے کو ایک بند فوجی علاقے میں تبدیل کر دیا، قیدیوں کے اہل خانہ کو جمع ہونے سے روکا، اور ان پر گولہ بارود اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔

قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے پر بھی دھاوا بولا۔

قابض فوج نے قیدیوں کی رہائی کے لیے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر بیت لحم میں ان کے گھر پر دھاوا بولا، رہا کیے گئے قیدی عبدالرحمٰن مقداد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ وہ اس کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد نہ کریں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینی قیدی موسیٰ نواورہ الدوری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

اس سے پہلے آج اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے چھٹے بیچ کے حصے کے طور پر تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا۔

القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو جن میں دو امریکی اور روسی شہریت رکھتے ہیں کو غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan