Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوفانی بارشوں میں خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے اکھاڑ دیے

خان یونس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی طوفان نے المواصی کے علاقے اور خان یونس کے مغرب میں ساحل سمندر پر بے گھر ہونے والے درجنوں خیموں کو اکھاڑ پھینکا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے جو کہ پٹی پر اسرائیلی جنگ کی ہولناکیوں سے بچ کر وہاں پہنچے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ بے گھر ہونے والے خاندان کئی مہینوں سے سخت حالات میں رہنے کے بعد طوفانی بارشوں نے مزید مصائب میں اضافہ کیا۔

طوفانی بارشوں دوران اپنے خیمہ سے محروم ہونے والے بے گھر افراد میں سے ایک 50 سالہ محمد ابو سلیم نے اس المیے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ان نازک خیموں میں بمشکل اپنی زندگی گزار رہے تھے، لیکن تیز ہواؤں نے سب کچھ اکھاڑ پھینکا۔ اب ہم بے گھر ہیں۔ میرے بچے سردی سے کانپ رہے ہیں، اور ہمارے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے کیمپ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے تمام خیمے، مواصی القرارہ میں قبرستان کے شمال میں، گر گئے۔ خٰیموں کے گرنے کی وجہ سے متاثر فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

متاثرین میں شامل38 سالہ ام سامی نے روتے ہوئے کہا کہ “ہم پہلے ہی مشکل حالات میں رہ رہے تھے، لیکن گذشتہ رات ہم نے اب تک کا سب سے برا تجربہ کیا ہے۔ ہواؤں نے خیموں کو اکھاڑ پھینکا اور بچوں کو تقریباً موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ اب ہم کھلے آسمان، کیچڑ اور بارش کے پانی کے درمیان رہ رہے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کہاں جانا ہے۔

بارش اور تیز ہواؤں کے طوفان نےبے گھر افراد مقامی اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انہیں اس انسانی آفت سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

انسانی حقوق کے کارکن احمد سالم نے تصدیق کی کہ “کیمپوں کی صورتحال تباہ کن ہے اور بے گھر افراد کو موسم کے اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔اس کے علاوہ کمبل، خوراک کی فراہمی اور حرارتی آلات کی صورت میں فوری امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan