Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تیسری کھیپ میں عمر قید کی سزا پانے والے 30 قیدیوں کی رہائی کی توقع ہے: الفاخوری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ میں شہداء، زخمیوں اور قیدیوں کے دفتر کے میڈیا اہلکار ناہد الفاخوری نے کہا ہے کہ حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تیسرے بیچ میں تقریباً 30 قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔ ان قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

الفاخوری نے پیر کی شام پریس بیانات میں مزید کہا کہ اس معاہدے میں 19 سال سے کم عمر کے 60 بچوں کےعلاوہ 20 دیگر قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہوگی۔

حماس میں شہداء، زخمیوں اور قیدیوں کے دفتر کے میڈیا انچارج ناہد الفخوری نے کہا کہ توقع ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے فریم ورک کے اندر عمر قید کی سزا پانے والے تقریباً 30 قیدی، زیادہ سزاؤں والے 20 قیدی اور انیس سال سے کم عمر کے 60 کم عمر قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کی پہلی کھیپ کے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر گذشتہ اتوار کو عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے تین اسرائیلی خواتین قیدیوں کو وسطی غزہ شہر میں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گیا تھا۔

اسرائیلی خواتین قیدی اچھی حالت میں نظر آئیں۔ ان فلسطینی قیدیوں کے برعکس جنہیں قبل ازیں قابض دشمن کے عقوبت خانوں سے رہا کیا گیا تھا۔ ان کی جسمانی اور نفسیاتی حالت ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی گواہی دے رہی تھی۔

انیس جنوری کی صبح غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا۔ اس وقت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو حوالے کیا گیا اور بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan