Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ٹرمپ کا غزہ میں شہریوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ غیر قانونی ہے:امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی کانگریس کے ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی ملکیت کے امریکہ کے ارادے کے اعلان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

رکن کانگریس میلانیا سٹینزبری نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات “غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی” ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ جمعرات کو کہاتھا کہ “امریکہ لڑائی ختم ہونے کے بعد اسرائیل سے غزہ کی پٹی کا قبضہ لے گا۔اس وقت تک فلسطینیوں کو خطے میں کسی اور جگہ خاص طور پر مصر اور اردن میں “دوبارہ آباد” کیا جا چکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اپنی تجویز پر عمل درآمد کے لیے ’’امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہوگی‘‘۔

العربی الجدید کو ایک بیان میں رکن پارلیمنٹ یاسمین انصاری نے جو کہ ایرانی نژاد ہیں نے امریکی صدر کے بیانات کو وحشت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں ان کے تبصروں اور ان کے وژن سے خوفزدہ ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو اس “ناقص نقطہ نظر” پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “یہ سمجھنا ناممکن ہے کہ غزہ میں 45,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ 100,000 سے زیادہ زخمی ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں، صحت کی خدمات تباہ کر دی گئی ہیں۔ 20 لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور صدر ٹرمپ غزہ کو دنیا کے امیروں کے لیے ‘ریویرا’ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ”ہم یہاں (کانگریس کی عمارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) مل کر کام کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ کی تعمیر اس کے فلسطینی عوام کے لیے کی جائے، نہ کہ ارب پتی ٹرمپ طبقے کے لیے”۔

ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر بل کیسڈی نے کہا کہ”غزہ میں زمین کی ملکیت ان لوگوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جو اصل میں اس کے مالک ہیں”۔ انہوں نے ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا اور اگلے سال دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں،۔

سینیٹر کیون کرمر نے کہاکہ “میرے خیال میں ہمارے لیے غزہ میں موجود ہونے کا واحد راستہ ان کی دعوت پر ہی ہونا چاہیے۔ اس نے غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ابھی یہ ہمارا کام نہیں ہے”۔

ٹرمپ نے گذشتہ منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکہ کے قبضے کا خیال اٹھایا۔ انہوں نے فلسطینیوں کو پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے اور تباہ شدہ علاقے کو “مشرق وسطی کے رویرا” میں دوبارہ ترقی دینے کی تجویز بھی دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan