Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ٹرمپ کا مصری صدر سے فون پرغزہ کی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے حل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام کہا کہ انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ فون کال کے دوران غزہ میں پیش رفت اور پٹی میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو ختم کرنے کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم کے ذریعے وضاحت کی کہ “صدر السیسی کے ساتھ فون کال بہت اچھی رہی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں حوثی گروپ (یمنی مزاحمت کار تنظیم) کے خلاف شروع کیے گئے بڑے فوجی حملے، جو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ذمہ دار ہے پر بھی بات کی گئی “۔

امریکی صدر نے “غزہ میں پیش رفت اور پٹی کے حوالے سے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔” انہوں نے السیسی کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کو “بہت مثبت” قرار دیا۔

السیسی کو گذشتہ فروری میں ٹرمپ کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے دوران انہوں نے مشرق وسطیٰ میں “پیچیدہ مسائل اور بحرانوں”، جنگ بندی معاہدے کے پہلے اور دوسرے مراحل پر عمل درآمد جاری رکھنے اور غزہ معاہدے کو مستحکم کرنے کی اہمیت کے علاوہ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس وقت مصری ایوان صدر کے مطابق ٹرمپ نے یکم فروری کو دونوں کے درمیان ایک کال میں السیسی کو واشنگٹن کا دورہ کرنے کی کھلی دعوت دی۔

امریکی صدر نے اس سے قبل غزہ کی پٹی سے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کرنے، علاقے پر قبضہ کرنے اور اسے “مشرق وسطیٰ کے رویرا” میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ تاہم مصر سمیت تمام عرب ممالک نے امریکی منصوبہ مسترد کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan