Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حکم کے باوجود غزہ نہیں چھوڑیں گے:عالمی ادارہ صحت کا اعلان

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) عالمی ادارہ صحت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے انخلا کے حکم کے باوجود غزہ شہر میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

تنظیم نے سماجی پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں واضح کیا کہ وہ اور اس کے شراکت دار اب بھی غزہ شہر میں موجود ہیں اور اسرائیلی انخلا کے احکامات پر شدید افسوس اور احتجاج کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کے جنوب میں نام نہاد “انسانی علاقے” کا تعین کیا گیا ہے مگر وہ نہ تو خدمات کے اعتبار سے اور نہ ہی وسائل کے لحاظ سے وہاں موجود لوگوں کی کفالت کے قابل ہے۔ ان علاقوں میں نہ صرف پہلے سے مقیم افراد سہولتوں سے محروم ہیں بلکہ نئے آنے والے بھی شدید کرب اور تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔

قابض اسرائیل نے گذشتہ 11 اگست سے غزہ شہر پر اپنی وسیع جارحیت تیز کر رکھی ہے۔ چند دن قبل اس نے شہریوں اور بے گھر فلسطینیوں کو جنوبی علاقے کی طرف نکل جانے کا حکم دیا تھا جہاں پناہ گاہ کے لئے کوئی جگہ میسر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثریت نے اپنے گھروں یا خیموں میں ہی قیام کو ترجیح دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan