Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فلم کے خلاف احتجاج، ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا بائیکاٹ جاری

اوٹاوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  متعدد صیہونی مخالف فلم سازوں، فنکاروں اور کارکنوں نے 49ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بلس کے پریمیئر کا مختصر طور پر بائیکاٹ کیا۔ یہ بائیکاٹ غزہ میں جاری صہیونی جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف کے طور پر احتجاج کیا گیا۔

یہ فلم جسے عبرانی میں ہیمڈا کے نام سے جانا جاتا ہے اس سال کے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کی فہرست میں شامل واحد اسرائیلی فلم ہے، جو شمالی امریکے کے سب سے بڑے فلمی میلے میں شامل کی گئی ہے۔ اس فلم کو فیسٹیول کے سرکاری مقابلے میں حصہ لینے والی فلموں کی فہرست میں دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، اور اس کے واقعات شمالی اسرائیل میں رہنے والے ایک بزرگ جوڑے کے گرد گھومتے ہیں، جنہیں خاندانی زندگی کی روزمرہ کی مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی کارکنوں کا خیال ہے یہ فلم اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنزBDS) ) تحریک کے رہ نما اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ مظاہرین کے مطابق فلم کے تشہیری اشتہار میں جو کچھ کہا گیا تھا، اس کے مطابق اس کام کو اسرائیلی فلم کونسل سمیت اسرائیلی اداروں اور کمپنیوں نے فنڈز فراہم کیے تھے، جو فنڈنگ حاصل کرنے والے تمام فلمسازوں کو پابند کرتی ہے کہ وہ ایساکوئی منظر نہ دکھائی جو ریاست یا اس کی مسلح افواج کے لیے ناگوار ہو۔

جہاں تک اس فلم کی تیاری کی نگرانی کرنے والی اسرائیلی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن کمپنی کا تعلق ہے تو یہ اقوام متحدہ کے ڈیٹا بیس میں مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں میں کام کرنے کے طور پر درج ہے، اور یہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی نہیں ہے۔

اس بائیکاٹ میں مختلف گروہوں نے حصہ لیا، جن میں “نسل کشی کے خلاف یہودی کمیونٹی”، “آرٹ واشنگ کے خلاف آرٹسٹ کمیٹی” اور “غزہ پر جنگ کے خلاف مصنفین” شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق مظاہرین غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں جن میں اب تک اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan