صوبائی وزیر برائے امور خواتین شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہزاروں خواتین اسرائیلی قید خانوں میں قید ہیں ہم ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین شہلا رضا کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیل مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انکاکہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کو بے گناہ قید کرنا اور بچو ں کے سامنے خواتین کو قتل کر دینا اسرائیلی افواج کا معمول بن چکا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہر فورم پر مظلوم فلسطینی عوام اور بالخصوص خواتین کے لئے ٓواز بلند کرتی رہوں گی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شہلا رضا کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔