Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تھائی لینڈ میں فلسطینی حامی جرمن سیاحوں کا اسرائیلی فوجی پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر نسل کشی کی جنگ میں حصہ لینے والا ایک اسرائیلی فوجی تھائی لینڈ میں جرمن سیاحوں کے حملے میں زخمی ہو گیا۔ جب انہوں نے اس کی شناخت غزہ کی جنگ میں حصہ لینے والے ریزرو فوجی کے طور پر کی تو سیاحوں نے اس پر حملہ کردیا۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ فوجی جس کی عمر 22 سال تھی شمالی تھائی لینڈ میں تھا اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے جرمن سیاحوں کے ایک گروپ نے اسے جنگ میں حصہ لینے کی وجہ سے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اخباری بیان کے مطابق سپاہی نے 14 ماہ تک غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ میں ریزرو فورسز کے حصے کے طور پر حصہ لیا۔ جب سیاحوں کا  گروپ اس کے قریب پہنچا تو اس نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کردیا جس کےنتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوجی نے اپنے سفر پر اس کے اثرات کے خوف سے شکایت درج نہ کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حملہ آور جان بوجھ کر اسرائیلیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے تھائی لینڈ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسرائیلیوں کے خلاف خطرے میں اضافے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اخبار کے مطابق سکیورٹی سفارشات میں قابض ریاست سے منسلک مقامات سے گریز، سوشل میڈیا سائٹس پر رازداری برقرار رکھنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan