Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’طوفان الاقصیٰ‘نے ثابت کر دیا کہ قابضے اسرائیل کو وجودی بحران کا سامنا ہے: نعیم قاسم

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ’طوفان الاقصی‘ کی جنگ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ قابض اسرائیل اس وقت ایک حقیقی وجودی بحران سے دوچار ہے۔

بدھ کے روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں الشیخ نعیم قاسم نے کہا کہ غزہ، بیت المقدس اور پورے فلسطین پر اسرائیل کے 75 سال کے قبضے نے اسرائیل کو فلسطینی اراضی کے ایک انچ پر بھی قانونی حیثیت حاصل کرنے کا موقع یاجواز فراہم نہیں کیا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں 50,000 سے زیادہ شہداء کی شہادت ، بھوک، نسل کشی اور ظلم و جبر کے باوجود فلسطینی عوام ثابت قدم اور ناگزیر آنے والی فتح کے لیے پراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنی زمین پر رہنے کے لئے بہت قربانی دی ہے۔انہوں نے مزاحمتی دھڑوں اور غزہ، مغربی کنارے، القدس اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کی قربانیوں کو خراج تٰحسین پیش کیا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کا مقصد فلسطینی کاز کو مکمل طور پر ختم کرنا، مغربی کنارے اور غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنا، تمام فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنا اور لبنان، شام، مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک کے اضافی علاقوں پر قبضہ کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan