غزہ -( مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) +-غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف قتل عام کے تسلسل میں “اسرائیلی” قابض فوج کے حملے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران 60 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں قابض فوج کے ہاتھوں 6 قتل عام کیے گئے جن میں 60 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے بیان موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیر کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس میں 29 شہید ہوئے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قتل عام اس وقت ہوا جب قابض فوج نے مرکزی کیمپوں میں مزید چھ قتل عام کیے، جس سے گذشتہ گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 60 ہو گئی۔
سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں 29شہری شہید ہوئے۔